غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 215 املاک سیل

غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 215 املاک سیل

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔

ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 215 املاک کو سربمہر کیا گیا۔

آپریشن گلبرگ، فیصل ٹاؤن، سمن آباد، شادباغ، گلشن راوی، کالج روڈ، این ایف سی سوسائٹی، یو ای ٹی پرائیویٹ سوسائٹی، علامہ اقبال ٹاؤن اور ڈیفنس روڈ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صرف گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 30 املاک کو سیل کیا گیا۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

ٹیگز: