عید پر مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری: پاکستان ریلوے کا 'زیرو پریشانی' پلان، عملہ 24 گھنٹے الرٹ

عید پر مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری: پاکستان ریلوے کا 'زیرو پریشانی' پلان، عملہ 24 گھنٹے الرٹ

لاہور :پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے رش اور سفری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی آپریشنل پلان تیار کر لیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار عید پر مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران تمام بڑے ریلوے سٹیشنز پر عملہ چوبیس گھنٹے (24/7) ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔ مسافروں کی رہنمائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ     تمام ڈویژنل کمرشل افسران (DCOs) عید کے دوران دفاتر کے بجائے خود فیلڈ میں موجود رہیں گے۔    افسران ریلوے سٹیشنز پر صفائی ستھرائی، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کریں گے۔
مسافروں کے وقت کی بچت کے لیے ٹرینوں کی بروقت روانگی اور آمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ٹرینوں کی نقل و حرکت پر براہِ راست نظر رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی تاخیر کا فوری تدارک کیا جا سکے۔

ٹیگز: