عید کی بہار، اپنوں کا انتظار: پردیسیوں کی لہر گھروں کی جانب رواں دواں

عید کی بہار، اپنوں کا انتظار: پردیسیوں کی لہر گھروں کی جانب رواں دواں

لاہور/کراچی: عید الفطر کا تہوار قریب آتے ہی ملک بھر کے بڑے شہروں سے پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا ہے، جس کے باعث ریلوے سٹیشنز اور بس اڈوں پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔روزگار کے سلسلے میں گھروں سے دور رہنے والے محنت کشوں اور طلبہ کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے پرجوش ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ  "عید کا اصل مزہ اپنوں کے ساتھ ہی ہے، جس کے بغیر ہر خوشی ادھوری لگتی ہے۔
بس ٹرمینلز اور ٹرینوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، لیکن تھکن کے باوجود مسافروں کے چہروں پر گھر پہنچنے کی خوشی نمایاں ہے۔ پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عید کی تمام رونقیں اور روایتی پکوان اپنے گھر والوں کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں، اسی لیے وہ تمام تر سفری مشکلات کے باوجود ہر سال اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

ٹیگز: