عید الفطر پر امن و امان کا مشن: محکمہ داخلہ کا 'تھری لیئر' سکیورٹی پلان جاری

عید الفطر پر امن و امان کا مشن: محکمہ داخلہ کا 'تھری لیئر' سکیورٹی پلان جاری

لاہور : محکمہ داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جامع سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ حکومت نے عید کی نماز کے اجتماعات کے لیے "فول پروف" انتظامات کا حکم دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق نمازِ عید کے بڑے اجتماعات اور حساس مقامات پر تین تہوں (Three Layers) پر مشتمل سکیورٹی حصار قائم کیا جائے گا۔ اس پلان کے تحت  داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال۔سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی موجودگی.  بیرونی حصار میں مسلح پولیس اہلکاروں کا گشت  ہوگا۔
تمام اضلاع کے انتظامی سربراہان اور پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ     مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔    حساس مقامات پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں۔    سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کے ذریعے کنٹرول رومز سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے۔
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ عید کی خوشیوں میں خلل ڈالنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

ٹیگز: