کوٹ لکھپت روڈ پر خوفناک حادثہ؛ باراتیوں کی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

کوٹ لکھپت روڈ پر خوفناک حادثہ؛ باراتیوں کی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

لاہور: تیز رفتاری نے ایک اور بارات کی خوشیاں غم میں بدل دیں۔ کوٹ لکھپت روڈ پر باراتیوں کی بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو کم عمر بچیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ رائیونڈ کے نواحی گاؤں کنگڑہ کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور روڈ کو کلیئر کیا۔

ٹیگز: