ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ پاکستان 2026 کا آخری روز، طلبہ کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر پہنچ گئی

ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ پاکستان 2026 کا آخری روز، طلبہ کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر پہنچ گئی

لاہور: ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ پاکستان 2026 کا آج آخری روز ہے، جہاں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کے لیے پہنچ گئی۔

طلبہ مختلف میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے سٹالز کا دورہ کر رہے ہیں اور تعلیمی پروگرامز، داخلوں اور دیگر سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

پرو وائس چانسلر راشد لطیف یونیورسٹی پروفیسر سید الحسن کے مطابق ایجوکیشن سمٹ میں 30 ممالک کے وفود، سفیر اور ڈاکٹرز شریک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں، جو پاکستان کے تعلیمی اور طبی شعبے کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ٹیگز: