ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 38 املاک سربمہر

ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 38 املاک سربمہر

لاہور: ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیا اور 38 املاک کو سربمہر کر دیا۔

کارروائیاں لاہور کے علاقے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، مین کینال روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں کی گئیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 16 املاک کو خصوصی طور پر سربمہر کیا گیا۔

ٹیگز: