ہر کسی کو اپنی رائے کا حق حاصل ہے:فواد خان کا تنقید پر جواب

ہر کسی کو اپنی رائے کا حق حاصل ہے:فواد خان کا تنقید پر جواب

لاہور:اداکار و گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں شمولیت پر تنقید کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر شخص اپنی رائے رکھ سکتا ہے اور ضروری نہیں کہ ہر کوئی ان کے بارے میں مثبت سوچ رکھے۔

فواد خان نے فلم ’نیلوفر‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ دونوں کے لیے دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں مددگار رہا۔ انہوں نے فلم کے دیگر اداکاروں کے لیے بھی تعریفی کلمات کہے اور کہا کہ اگر وہ شامل ہو جائیں تو فلم کو چار چاند لگ جائیں گے۔

انہوں نے تنقید کے بارے میں مزید کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ وہ صرف اداکاری کرتے ہیں اور گلوکاری میں ماہر نہیں ہیں تو یہ ان کی رائے ہے، اور ہر شخص کو آزادی رائے حاصل ہے۔ فواد خان اس وقت ملک کے سب سے بڑے موسیقی مقابلے پاکستان آئیڈل کے ججز پینل کا حصہ ہیں، جس پر عوام اور میڈیا میں مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

ٹیگز: