لاہور :میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے والی ٹرینیں 1 سے 4 گھنٹے تک لیٹ ہو رہی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ٹرینوں کی تاخیر کے سبب اسٹیشنز پر بھی ہجوم اور انتظامی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ ریلویز انتظامیہ نے مسافروں سے صبر و تحمل کی اپیل کی ہے اور تاخیر سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے