لاہور :ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں جاری آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 72 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، گجرپورہ، جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن، سبزہ زار اور گورنمنٹ سپیریئر سروسز سکیم میں آپریشن کیا۔ کارروائیوں کا مقصد غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ اور شہر میں ٹاؤن پلاننگ کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔