ایپ سپ ایکسی لینس ایوارڈز 2026، تعلیم و کاروبار کی شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا گیا

ایپ سپ ایکسی لینس ایوارڈز 2026، تعلیم و کاروبار کی شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا گیا

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے زیر اہتمام ایکسی لینس ایوارڈز 2026 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تعلیم، انٹرپرینیورشپ، بزنس انوویشن اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات اور اداروں کو اعزازات دیے گئے۔

تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور شعبہ تعلیم و کاروبار سے وابستہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں مجموعی طور پر 31 اعزازات دیے گئے۔ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ کاروباری اور سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو انٹرپرینیورئل ایکسی لینس ایوارڈز دیے گئے۔

اس موقع پر ایپ سپ لیگیسی، اکیڈمک لائف ٹائم اچیومنٹ اور انٹرپرینیورئل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔

مقررین نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق، کاروباری جدت اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیاب شخصیات نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ٹیگز: