لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بورڈ نے صحافی کالونی فیز ٹو کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 5 مرلے کے 3200 پلاٹ صحافیوں کو فراہم کیے جائیں گے اور فروری میں وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ہاتھوں سے صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹر دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز لاہور کے 3200 صحافیوں کو اپنی چھت فراہم کرنے جارہی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔