خدمت کا وعدہ، وفا کا ریکارڈ': مریم نواز کا رمضان پیکیج کا ہدف مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر، 45 ہزار خاندانوں کو عیدی منتقل

خدمت کا وعدہ، وفا کا ریکارڈ': مریم نواز کا رمضان پیکیج کا ہدف مکمل ہونے پر اظہارِ تشکر، 45 ہزار خاندانوں کو عیدی منتقل

'

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران عوامی خدمت کا مشن کامیابی سے مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ انہوں نے 'نگہبان رمضان پیکیج' کو پنجاب کی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی دہلیز پر خدمت پہنچانے کا اپنا عہد نبھا دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے خصوصی بیان میں اس منصوبے کی کامیابی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاپنجاب نگہبان رمضان پیکیج نے عوامی خدمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پہلی بار عوام کو لمبی قطاروں میں ذلیل ہونے سے بچایا گیا اور امداد انتہائی عزت و احترام کے ساتھ براہِ راست ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائی گئی۔
 انہوں نے کہا کہ خوشی کے ان لمحات میں کسی بھی مستحق خاندان کو تنہا نہ چھوڑنے کا جو عہد کیا تھا، وہ آج پورا ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنی خصوصی مہم کے نتائج بتاتے ہوئے کہاپہلی بار ”مریم کو بتائیں“ اقدام کے تحت مستحقین کی پکار سنی گئی۔ اس پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں کی فوری داد رسی کی گئی اور ہر خاندان کو 10 ہزار روپے کی امدادی رقم براہِ راست فراہم کی گئی۔
مریم نواز نے تمام انتظامیہ اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس شفاف نظام نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو وسائل حقدار تک پہنچ کر رہتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے مزید انقلابی اقدامات جاری رکھے گی۔

ٹیگز: