لاہور : ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے 62 املاک کو سربمہر (سیل) کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی ٹیموں نے شہر کے مختلف حصوں گلبرگ، گلشن راوی، کینال روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ یہ آپریشن املاک کے غیر قانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر کیا گیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گلبرگ میں 19 املاک جبکہ گلشن راوی اور کینال روڈ پر 23 املاک کو سیل کیا گیا۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی اور کمرشل فیس نہ دینے والی املاک کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔