یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس، فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس، فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں عدالت فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔ سماعت کے دوران مختلف قانونی وجوہات کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کا مرحلہ مؤخر کر دیا گیا۔

عدالت نے آئندہ کارروائی کے لیے فردِ جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ 9 فروری مقرر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی پر مبینہ طور پر غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کا الزام ہے، جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ٹیگز: