مہوش حیات نے ہمایوں سعید کے رویے کو مزاح قرار دے دیا، فلرٹ کیے جانے کے تاثر کی تردید

مہوش حیات نے ہمایوں سعید کے رویے کو مزاح قرار دے دیا، فلرٹ کیے جانے کے تاثر کی تردید

ہیوسٹن: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کے حوالے سے گردش کرنے والا فلرٹنگ کا تاثر درست نہیں، کیونکہ ان کی جانب سے کی جانے والی چھیڑ چھاڑ ہمیشہ دوستانہ اور مزاح کے دائرے میں ہوتی ہے۔

پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (پی سی سی ایل) میں شرکت کے لیے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں موجود مہوش حیات نے میڈیا اور مداحوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ ہمایوں سعید کی فطرت مزاحیہ ہے اور وہ کام کے دوران خوشگوار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر وہ، ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ مل کر ایک دوستانہ فضا بناتے ہیں، جس میں مزاح، جملے بازی اور چھیڑ چھاڑ شامل ہوتی ہے، لیکن اسے غلط معنی دینا درست نہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ شوبز میں برسوں ساتھ کام کرنے سے مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہو جاتے ہیں، اور انہی تعلقات کے باعث کام کے دوران ہلکا پھلکا مزاح معمول کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارا رشتہ دوستی کا ہے، اس سے آگے کچھ نہیں۔”

مزاحیہ گفتگو کے دوران مہوش حیات نے ہمایوں سعید کو فلرٹنگ کے حوالے سے پہلے، احسن خان کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر شمار کیا، جبکہ اظفر رحمان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا۔

ٹیگز: