آن لائن جرائم کے خلاف بڑا فیصلہ: سی سی ڈی کو منظم سائبر گروہوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا

آن لائن جرائم کے خلاف بڑا فیصلہ: سی سی ڈی کو منظم سائبر گروہوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا

لاہور:حکومتِ پنجاب نے آن لائن وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کو ایک نئی اور اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سی سی ڈی اب آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے منظم گروہوں کے خلاف براہِ راست کارروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں آن لائن فراڈ، جعلی کالز، فیک لنکس، بینک اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے لوٹ مار کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث معصوم شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور الیکٹرانک شواہد کی بنیاد پر کارروائی کے اختیارات دیے جائیں گے تاکہ سائبر جرائم میں ملوث منظم نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں توڑا جا سکے۔

ٹیگز: