یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر عزم کی علامت ہے، خواجہ عمران نذیر

یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر عزم کی علامت ہے، خواجہ عمران نذیر

لاہور:صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کے لیے خاک میں ملا دیا تھا۔ یہ دن ہماری دفاعی خودمختاری، قومی وقار اور ناقابلِ تسخیر عزم کی زندہ علامت ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں اپنی دفاعی برتری کو ثابت کیا۔ انہوں نے میاں نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو قائد مسلم لیگ (ن) نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے خواب کو عملی تعبیر دی اور کسی بھی عالمی دباؤ میں نہ آتے ہوئے ملک و قوم کے مفاد میں ایک تاریخی اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی طاقت بننا پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں اور میاں نواز شریف کی قائدانہ بصیرت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ملک کے لیے عزت اور خودمختاری کا راستہ منتخب کیا۔ یومِ تکبیر ہمیں ہمارے قومی اتحاد، جرات اور تاریخی فیصلوں کی یاد دلاتا ہے جس نے پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کے لیے مضبوط اور ناگزیر بنا دیا۔

ٹیگز: