صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو ٹیم کا اجلاس، ہیلتھ ریفارمز پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ

 صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو ٹیم کا اجلاس، ہیلتھ ریفارمز پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز ہیلتھ ریفارمز پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پی ایم یو ٹیم نے مختلف پروگرامز کی ترقی کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریف کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کیتھ لیبز پروگرام کے پہلے مرحلے کی لیبز مکمل تیار ہیں، مشینری نصب کر دی گئی ہے اور سٹاف بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے تحت 50 لاکھ سے زائد دو سال سے کم عمر بچوں کا امیونائزیشن ریکارڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا، جس سے ویکسینیشن ٹیم انڈر ایمیونائز بچوں کو ٹیکے لگانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

خواجہ عمران نذیر نے ایم این ایچ سی کے ڈلیوری وارڈز میں سیف ڈلیوری میٹس کی فزیبیلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی، ماں اور بچے کی قبل از پیدائش اسکریننگ کے لیے اے آئی الٹرا ساونڈ کے استعمال کی ہدایت دی، اور ہر ماں کے لیے ایم ایم ایس پلز کی دستیابی کو یقینی بنانے کا پلان تیار کرنے کو کہا۔ علاوہ ازیں، دوران حمل ماں اور بچے کے نیوٹریشن کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے اور نیوٹریشن کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ٹیگز: