جنرل ہسپتال پوسٹ مارٹم کیس: دو ملازمین معطل، ابتدائی رپورٹ جاری

جنرل ہسپتال پوسٹ مارٹم کیس: دو ملازمین معطل، ابتدائی رپورٹ جاری

لاہور: جنرل ہسپتال میں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم ڈاکٹر لبنیٰ جبین نے مکمل کیا، اور ابتدائی انکوائری رپورٹ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کو پیش کر دی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی نامعلوم شخص نے ویڈیو بنائی، جس میں عمل کو دکھایا نہیں گیا۔ شفافیت کے لیے فرنزک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔

سرکاری فرائض میں مبینہ غفلت اور راز افشا کرنے کے شبہ میں دو ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ مریضوں اور لواحقین کا اعتماد بحال رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: