پنجاب میں نئے ہیلتھ منصوبوں کی منظوری، مریم نواز کا منصوبے بروقت مکمل کرنے کا حکم

پنجاب میں نئے ہیلتھ منصوبوں کی منظوری، مریم نواز کا منصوبے بروقت مکمل کرنے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ پراجیکٹس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں جاری اور نئے صحت منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال  کے قیام کی منظوری دی گئی، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں  کلثوم نواز کینسر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 گوجرانوالہ میں 268 بستروں پر مشتمل نواز شریف مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کو لیہ میں میڈیکل کالج کے منصوبے پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ مریم نواز نے منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دینے اور تمام ہیلتھ پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: