لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیض پور انٹرچینج کے قریب جعلی کولڈ ڈرنکس فیکٹری کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران 25,800 لٹر تیار کولڈ ڈرنکس، 200 تیار PET بوتلیں، اور 1,150 لٹر محلول برآمد کیا گیا۔
اس ضمن میں دو مقدمات درج کروا دیے گئے اور 2 ملزم گرفتار ہو گئے۔ اتھارٹی نے مزید کارروائی کے دوران 10 ڈرم، خالی بوتلیں، فلنگ مشینیں، سلنڈر ہانڈی، پمپ، کولر، اور ویٹ مشین ضبط کر لی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق، اس یونٹ میں مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں، جس سے عوامی صحت کو شدید خطرہ لاحق تھا۔