لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہوریوں کا جوش و خروش دیکھ کر بسنت کے اوقات میں اضافے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اب پتنگ بازی کا میلہ رات 12 بجے ختم نہیں ہوگا بلکہ سحری کے وقت تک جاری رہے گا۔ اب شہری صبح 5 بجے تک پیچ لڑا سکیں گے
وزیر اعلیٰ کے مطابق لاہوریوں نے ایس او پیز پر عمل کر کے حکومت کا دل جیت لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پیغام دیا کہ یہ لاہور والوں کے لیے ایک خاص انعام ہے، خوشیاں منائیں مگر دوسروں کی جان کا خیال رکھیں۔
مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ اوقات میں رعایت کا مقصد صرف خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔ شہری حفاظتی اقدامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں تاکہ پتنگ بازی کا یہ یادگار ایونٹ کسی جانی نقصان کے بغیر اختتام پذیر ہو۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح تک سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کو ہائی الرٹ رکھیں۔