معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، پیپلز پارٹی ضلعی سطح پر ڈی سینٹرلائزیشن کی حامی:بلاول بھٹو

معیشت کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، پیپلز پارٹی ضلعی سطح پر ڈی سینٹرلائزیشن کی حامی:بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی ضلعی سطح پر ڈی سینٹرلائزیشن کے اصول کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا فوکس معیشت کو ڈنڈے کے زور پر چلانا ہوتا ہے، لیکن معیشت کو اس طریقے سے نہیں چلایا جا سکتا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں بزنس کے حوالے سے تاریخ کو غلط پیش کیا جاتا ہے، لیکن پیپلز پارٹی مستقبل پر توجہ دیتی ہے اور ایف پی سی سی آئی کے ایڈوائزری گروپ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

انہوں نے تین نسلوں پر محیط پاک۔ چین تعلقات کو سراہا اور کہا کہ چین نے پاکستان کے لیے کئی کاروباری رعایتیں دی ہیں، تاہم ضلعی سطح کی اکانومی پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ٹیرف وار کے باوجود پاکستان کے لیے عالمی اقتصادی مواقع پیدا ہوئے ہیں، اور جی ایس پی پلس کی وجہ سے یورپ میں پاکستان کی ایکسپورٹ میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان، گورنر پنجاب، گورنر کے پی کے، سندھ حکومت اور وزیراعظم بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

ٹیگز: