عید کی آمد، درزیوں کے نخرے آسمان پر: دکانوں کے باہر 'نو مور آرڈرز' کے بورڈ آویزاں

عید کی آمد، درزیوں کے نخرے آسمان پر: دکانوں کے باہر 'نو مور آرڈرز' کے بورڈ آویزاں

لاہور :عید الفطر کی آمد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن درزیوں نے ابھی سے شہریوں کو "ٹکا سا جواب" دینا شروع کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں اور پوش علاقوں میں درزیوں کی دکانوں کے باہر "مزید بکنگ بند ہے" اور "نو مور آرڈرز" کے بورڈز نظر آنے لگے ہیں، جس نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔
درزی حضرات کا کہنا ہے کہ وہ پندرہویں روزے کے بعد نئے آرڈرز لینا بند کر دیتے ہیں۔ ان کے مطابق  درزیوں کا موقف ہے کہ وہ پہلے اپنے دیرینہ اور مستقل کسٹمرز کے کپڑے مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کا اعتماد برقرار رہے۔ عید پر سلائی کا کام کئی گنا بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے نئے گاہکوں کا بوجھ اٹھانا ممکن نہیں رہتا۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے کپڑے سلوانا اب ایک "مشن" بن چکا ہے۔ کئی درزیوں نے نہ صرف نئے آرڈرز لینے سے انکار کر دیا ہے بلکہ جو آرڈرز لیے جا رہے ہیں، ان کی سلائی کے ریٹ بھی عام دنوں کے مقابلے میں دوگنا کر دیے گئے ہیں۔درزیوں کی اس بے رخی کی وجہ سے اب ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے، جہاں لوگ "درزی کے نخروں" سے بچنے کے لیے سلے سلائے لباس کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ٹیگز: