صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جیل ہسپتال ریفارمز پر اہم اجلاس

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جیل ہسپتال ریفارمز پر اہم اجلاس

لاہور:صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جیل ہسپتالوں میں اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جیل ہسپتال ریفارمز پر فالو اپ میٹنگ کی گئی اور بجٹ، ہیومن ریسورس اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ اصلاحات کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ جیل ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

ٹیگز: