سپیریئر فیسٹ 2026 کا میلہ سج گیا: تعلیم کے ساتھ تربیت اور ثقافتی رنگوں کی بہار

 سپیریئر فیسٹ 2026 کا میلہ سج گیا: تعلیم کے ساتھ تربیت اور ثقافتی رنگوں کی بہار

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی اور کالجز کے زیرِ اہتمام "سپیریئر فیسٹ 2026" کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ اس ایونٹ کا مقصد طلبہ کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں قومی یکجہتی کے رنگوں میں رنگنا ہے۔ تقریب میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے خصوصی شرکت کی۔
سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے طلبہ سے خطاب میں کہا سپیریئر محض ایک درسگاہ نہیں بلکہ یہ بچوں کی تربیت اور کردار سازی کا مرکز ہے۔
انہوں نے طلبہ کو پیغام دیا کہ ہارنا کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ ہار کر دوبارہ کھڑا نہ ہونا اصل ناکامی ہے۔ ہمیں ہار کو جیت میں بدلنے کا فن سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم پنجابی، سندھی، بلوچی اور پٹھان بعد میں، پہلے ایک متحد پاکستانی ہیں۔فیسٹیول کے دوران پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کی بھرپور عکاسی دیکھنے کو ملی۔
 مختلف صوبوں کے روایتی لباس میں ملبوس طلبہ نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔    کشمیر و سندھ ہاؤس: تقریب میں کشمیر ہاؤس اور سندھ ہاؤس کے وفود نے خصوصی شرکت کی۔ طالبات نے کشمیر کی خوبصورتی کو "ہیون آن ارتھ" (زمین پر جنت) کے عنوان سے ایک پرفارمنس کے ذریعے پیش کیا۔
سپیریئر گروپ کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کو ان کی قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی پرفارمنس بھی دکھائی گئی۔سپیریئر فیسٹ 2026 میں صرف ثقافتی پروگرام ہی نہیں بلکہ کھیلوں کے مختلف مقابلے بھی جاری ہیں، جہاں طلبہ اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

ٹیگز: