لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ اب اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ آج دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ میدان سج چکا ہے، کھلاڑی تیار ہیں اور شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ پاکستانی فینز پرامید ہیں کہ گرین شرٹس آج میدان مار لیں گے۔