لاہور:صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے طلبہ اور اساتذہ کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پاکستانی عوام متحد ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا درد آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں تازہ ہے اور پاکستان میں قیام امن کے لیے اے پی ایس واقعہ کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔