لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے رات گئے کھاریاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جس کے دوران ہسپتال انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
وزیر صحت نے ڈی ایم ایس کی غیر موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سی ای او کو فوری نوٹس لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر اس وقت ایمرجنسی پیش آ جاتی تو ذمہ دار کون ہوتا؟
اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ایم ایس کو فوری طور پر لاہور طلب کر لیا۔