لاہور :لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) رواں سال پہلی نیلام عام 10 فروری کو ایکسپو سنٹر، جوہر ٹاؤن میں کرے گی۔ یہ نیلامی ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے۔
نیلام عام میں جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور تاجپورہ سکیم کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس پیش کیے جائیں گے۔ اس موقع پر شہریوں کو مختلف سکیموں میں دستیاب پلاٹس خریدنے کا موقع ملے گا۔