سیاسی بات چیت ضرور ہوگی، مگر الیکشن اپنے نشان پر لڑیں گے:جماعت اسلامی کا اعلان

سیاسی بات چیت ضرور ہوگی، مگر الیکشن اپنے نشان پر لڑیں گے:جماعت اسلامی کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت سیاسی جماعتوں سے بات ضرور کرے گی، تاہم آئندہ الیکشن اپنے نشان پر لڑے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے  کہا کہ اس وقت ملک میں ایک طاقتور آواز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ عام اجتماعات میں عوام کے سامنے اپنا لائحہ عمل تفصیل سے پیش کرے گی اور ملک کے اہم مسائل پر موقف واضح کرے گی۔

ٹیگز: