لاہور/اوکاڑہ: ایف آئی اے پولیس نے انسانی اسمگلنگ اور ڈیجیٹل فراڈ کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈولفن سکواڈ نے شیرا کوٹ اور غالب مارکیٹ سے دونوں ملزمان کو پکڑا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق دونوں ملزمان ایف آئی اے اوکاڑہ اور لاہور کو مطلوب تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے سات سال سے روپوش تھے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں انسانی اسمگلنگ اور ڈیجیٹل بنکنگ فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔