گلبرگ ہوٹل آگ: جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

گلبرگ ہوٹل آگ: جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

لاہور: گلبرگ کے ہوٹل میں سرچ آپریشن کے دوران مزید ایک لاش نکالی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔

مرحوم کی شناخت 30 سالہ ریاض کے نام سے ہوئی اور لاش کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ اور ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے 200 کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔ آگ کی ابتدا بیسمنٹ میں جنریٹر کے چلنے سے ہوئی۔

ٹیگز: