مکہ معاہدے کو خراجِ تحسین، مین بلیوارڈ گلبرگ برادر ممالک کے رنگوں سے روشن

مکہ معاہدے کو خراجِ تحسین، مین بلیوارڈ گلبرگ برادر ممالک کے رنگوں سے روشن

لاہور: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پی ایچ اے لاہور نے منفرد انداز اپنایا ہے۔ لاہور کی اہم شاہراہ مین بلیوارڈ گلبرگ کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

مین بلیوارڈ گلبرگ پر نصب ایس ایم ڈیز پر مکہ معاہدے سے متعلق پیغامات اور مواد شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، جبکہ سبز اور سرخ روشنیاں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی دوستی کے رنگ اجاگر کرتی رہیں۔

شاہراہ کی خوبصورت برقی سجاوٹ نے شہریوں کی توجہ حاصل کی، جبکہ پی ایچ اے لاہور کے اس اقدام کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے اظہارِ یکجہتی اور برادر ممالک سے دوستی کے فروغ کی علامت قرار دیا گیا۔

ٹیگز: