پنجاب میں 13 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

 پنجاب میں 13 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عوامی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ اس دوران عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر اجتماعات، جلوس اور دیگر اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی۔

 نوٹیفکیشن میں عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق اقدام عوامی امن و سکون اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: