لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مکہ معاہدے سے خوش ہیں۔ پاکستانی عوام حرمین شریفین کی حفاظت کو اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں جبکہ پاکستان کی قیادت اور عوام سعودی عرب کو محبت، عقیدت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت اور دانشمندی کے باعث سعودی عرب آج دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم و مستحکم رکھے۔