ڈی جی ایل ڈی اے  کا سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ، شہریوں سے مسائل دریافت کیے

ڈی جی ایل ڈی اے  کا سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ، شہریوں سے مسائل دریافت کیے

لاہور: ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے این او سی کے حصول اور پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے آنے والے شہریوں سے ان کے تجربات اور شکایات سنیں، جبکہ متعلقہ افسران کو مسائل کے بروقت اور شفاف حل کے لیے ضروری ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو سنٹر کی کارکردگی، فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف سروسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کو معیاری اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت اور شفافیت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: