لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بہاولپور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ منیر اقبال چنڑ کی 39 ہزار ووٹوں سے کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پارٹی امیدواروں نے بڑے مارجن سے کامیابیاں سمیٹیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہاولپور کے ضمنی الیکشن کے نتائج مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کامیاب امیدوار، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔