سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا تضحیک ہے:فواد چوہدری

 سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا تضحیک ہے:فواد چوہدری

لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل ایک بار پھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی چوتھی بار جیل کے باہر آئے مگر ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جو ان کی تضحیک کے مترادف ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کروا رہیں، اور پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ نابالغ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چاہیے کہ وہ کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں تاکہ سیاسی درجہ حرارت کم ہو سکے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی انہیں مثبت مشورے دے سکتے ہیں۔

ٹی ایل پی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ایک پرتشدد گروہ ہے، اس پر پابندی لگانا درست فیصلہ ہے، تاہم افسوس ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

ٹیگز: