تحمل کا مظاہرہ کریں،وزیر اطلاعات  کی عوام سے اپیل

 تحمل کا مظاہرہ کریں،وزیر اطلاعات  کی عوام سے اپیل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایران پر حالیہ حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس واقعے پر شدید رنج ہے اور پاکستان نے ہر ممکن سفارتی و اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے اور عالمی سطح پر ایران کے حق میں اپنی آواز بلند کی ہے۔

پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اپنے ملک میں احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں، تو یہ دشمن کے منصوبوں کو تقویت دے گا۔

ٹیگز: