لاہور:سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق دسیی انڈے نایاب ہو گئے ہیں اور فارمی انڈے کی فی درجن قیمت 300 سے 360 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس قیمت میں اضافے نے نہ صرف خریداروں بلکہ دکانداروں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ روز بروز بڑھتی قیمت کے سبب عوام کو انڈے خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔