ایکسائز پنجاب کا صوبے بھر میں زونز اور سرکلز کی ڈیمارکیشن مکمل کرنے کا فیصلہ

ایکسائز پنجاب کا صوبے بھر میں زونز اور سرکلز کی ڈیمارکیشن مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور(ادریس شیخ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں ایکسائز سرکلز اور زونز کی ڈیمارکیشن کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ لاہور کے 20 زونز میں سے 16 زونز کی ڈیمارکیشن مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ باقی 6 زونز کی ڈیمارکیشن بھی جلد مکمل کی جائے گی۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب احمد سعید کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تعاون سے سرکلز اور زونز کی ڈیمارکیشن کی جارہی ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں ڈیمارکیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

 احمد سعید نے بتایا کہ ڈیمارکیشن مکمل ہونے کے بعد گوگل میپ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کا موازنہ کیا جائے گا، جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ دونوں ریکارڈز میں پراپرٹی یونٹس کی تعداد میں کتنا فرق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جو پراپرٹی یونٹس ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں موجود نہیں، انہیں ریکارڈ پر لایا جائے گا۔ اس عمل سے ٹیکس نیٹ میں اضافے میں بھی مدد ملے گی۔

 اے ڈی جی ایکسائز کے مطابق باقی 6 زونز میں بھی جلد ڈیمارکیشن مکمل کرلی جائے گی، جس کے بعد صوبے میں پراپرٹی ریکارڈ کو مزید منظم اور جامع بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: