لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ وفاقی جماعت ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے دی ہیں۔ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی، روزگار کے مواقع فراہم کیے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد اور منظم ہو کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن عوام سے رابطہ مزید مضبوط کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔