لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر وضاحت دی کہ انہوں نے آئی برو لفٹ یا فیس لفٹ کروائی نہیں۔
ماہرہ کے مطابق ان کے میک اپ آرٹسٹ نے صرف سنچیڈ لک دینے کے لیے ہیئر لفٹ تکنیک استعمال کی تھی۔
ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کی پروموشنز میں مصروف ہیں، جو 28 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔