لاہور: عدالت نے رشوت کے مقدمے میں این سی سی آئی اے کے چھ افسران کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ الزام ہے کہ افسران نے "ڈکی بھائی" کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی۔
تفتیشی افسر شعیب ریاض پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے رشوت کے طور پر لیے۔ این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کے خلاف بھی ایف آئی آر جاری ہو چکی ہے۔