آئی جی پنجاب کا آن لائن کمپلینٹ سیل مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، اعلیٰ افسران کی روزانہ ڈیوٹی لگادی گئی

آئی جی پنجاب کا آن لائن کمپلینٹ سیل مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، اعلیٰ افسران کی روزانہ ڈیوٹی لگادی گئی

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کے لیے آن لائن کمپلینٹ سیل کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے تحت ایڈیشنل آئی جی رینک کے 6 سینئر افسران کی کمپلینٹ سیل میں باقاعدہ ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق، یہ افسران ہفتے میں ایک دن شہریوں کی آن لائن شکایات سننے اور ان کے حل کے لیے براہِ راست موجود رہیں گے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کا اعتماد بحال کرنا اور پولیس سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

ٹیگز: