کراچی :مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے تک جا پہنچا، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، فی اونس قیمت 18 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 113 ڈالر ہو گئی ہے، جس کا اثر مقامی نرخوں پر بھی پڑ رہا ہے۔
سرمایہ کاروں اور سونے کے خریداروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں۔