لاہوریوں کی صحت پر حملہ ناکام، جعلی دودھ پکڑا گیا

لاہوریوں کی صحت پر حملہ ناکام، جعلی دودھ پکڑا گیا

لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹیموں نے نواحی علاقے اجنیاوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

چھپ کر گھر میں جعلی دودھ تیار کرنے والے اس گروہ کے قبضے سے 5 ہزار لیٹر جعلی دودھ، 400 لیٹر مکسچر اور پاؤڈر، اور دہی برآمد ہو کر تلف کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مشتبہ دودھ یا مصنوعات کے استعمال سے گریز کریں اور فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔

ٹیگز: