پنک موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ  گورنمنٹ اپواء کالج پہنچ گیا

  پنک موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ  گورنمنٹ اپواء کالج پہنچ گیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ اور سہولت کی فراہمی کے لیے پنک موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ لاہور کے گورنمنٹ اپواء کالج پہنچ گیا۔ تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے کالج انتظامیہ اور طالبات کو موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح خواتین کو حقوق، تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ دور دراز علاقوں اور خواتین کی تعلیمی اداروں تک پہنچ کر انصاف اور سہولت فراہم کریں گے۔ موبائل پولیس اسٹیشن سے حراسگی کے واقعات میں کمی آئے گی اور گھریلو خواتین پر تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام خواتین کی آواز ہے اور اس سے پنجاب کی خواتین پہلے سے زیادہ مضبوط اور محفوظ ہوں گی۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو بھی اس منصوبے پر مبارک باد پیش کی۔

ٹیگز: